Pages

منگل، 26 جولائی، 2016

مکتبہ جبریل ایک مکمل اسلامی ڈیجیٹل کتب لائبریری


سن دوہزار چھ میں جب میں نے پہلی بار اردو کتب کو سکین کرکے اون لائن کیا تو امید سی تھی کہ ان شاء اللہ وہ دن بھی دیکھونگا جب اردو کے سوفٹ ویئر بھی آجائیں گے جن کے ذریعے  ہم کوئی بھی مسئلہ سرچ کر کے منٹوں میں اسکا جواب دے سکیں گے۔

الحمد للہ آج میں وہ دن دیکھ رہا ہوں جب چند نوجوان علماء  اور علماء سے محبت رکھنے والوں نے مل کراس ناممکن کو ممکن کردیا اور اسوقت کم وبیش پانچ ہزار دینی اردوکتب کا مواد موجود ہے۔( مولوی جدت کا مخالف نہیں، اسے بے غیرتی بس پسند نہیں)

مشرف صاحب کے دور حکومت میں میرا کمپیوٹر بازار جانا ہوا اپنا لیپ ٹاپ اپ گریڈ کروانے تو میرا بل بناتے وقت دکاندار نے مجھ سے پوچھا کہ انوائس کس کے نام بناؤں ؟ میں نے انتھائی سنجیدگی سے جواب دیا کہ صدر مشرف صاحب کے!  وہ حیران ہوکر پوچھنے لگا کہ انکے نام کیوں؟ میں نے جواب دیا کہ بھائی انہوں ہی نے کب سے کان پکائے ہوئے ہیں کہ مولویوں کو اب اپ گریڈ ہونا ہوگا، تو لو میں اپ گریڈ ہوگیا ! تے پیسے توڈے پیو نے دے ڑے ہین؟ دکاندار مسکرا دیا اور میں پیسے بھر کے گھر آگیا۔ یہ واقعہ سنانا اس لئے ضروری تھا کہ آج تک دینی طبقہ پر ریاست نے توجہ تک نہیں دی ، وہ جو بھی ہیں اپنے ہی دم پر ہیں ، مرضی ہے انہیں کوئی دقیانوس بولے یا  روشن خیال لیکن  They are what they are.

یہ اوپن پروجیکٹ بھی عوام اور علماء نے مل کر تیار کیا ہے(ریاست سورہی ہے) جس کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کا ہے کہ انہیں مسائل کا جواب فی الفور ملنے میں آسانی رہے گی۔ مزے کی بات تو بتانا بھول ہی گیا۔ یہ پروگرام مکمل فری ہے، سالوں کی محنت ہے پر کیا کریں مولوی جو ٹھرے(دقیانوس کہی کے)۔۔۔  کہتے ہیں ہم اللہ سے آخرت میں اسکی جزا لینگے۔۔۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے۔۔۔۔ میرا بھی ایمان ہے کہ اس نیکی کی جزا دنیا کے چند ٹکوں میں نہیں بلکہ اللہ کے ہاں ہی ہے۔
واپس آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف۔۔۔۔۔۔۔

الحمد للہ اس وقت مکتبہ جبریل کے نام سے ایک پروگرام تیار ہوچکا ہے جس کے ذریعے علماء اردو کتب اسلامیہ سے کسی بھی موضوع پر کچھ بھی سیکنڈوں میں تلاش  کرسکتے ہیں ۔ یہ پروگرام صرف کمپیوٹر ہی کے لئے نہیں ہے بلکہ  یہ موبائل میں بھی استعمال ہورہا ہے۔
بحیثیت عالم، مفتی لوگ کسی بھی وقت مسئلہ جاننے کے لئے رابطہ کرتے ہیں اور چند لمحوں میں جواب کے بھی منتظر ہوتے ہیں ، عالم، مفتی بھی انسان ہوتا ہے کتنے مسئلہ زبانی یاد رکھ سکتا ہے؟ ایک اندازے کے مطابق مسائل کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار ہے۔ اس پروگرام کی مدد سے کافی حد تک موبائل ہی سے دیکھ کر مسائل بتانے میں آسانی ہوتی ہے جو کہ ایک بہت بڑی نعمت ہے علماء کے لئے بھی اور عوام کے لئے بھی۔

مکتبہ جبریل اسلامی خصوصا اردو کتب کا سب سے بڑا اور نہایت کار آمد سافٹ ویئر ہے۔
جس میں تفسیر، حدیث، فقہ، فتاوی، درس نظامی ، ادب عربی، تاریخ اسلامی ودیگر علوم فنون کی متعلقہ کتب موجود ہیں ، مطالعہ ، تلاش ، تحقیق اور تخریج کی بہترین سہولیات کے ساتھ ۔  باقی تفصيل پڑهنے كے لئے مکتبہ جبریل کی ویب سائٹ پر جائیں یا اسکا فیس بک لنک بھی وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
ویب سائٹ: http://www.elmedeen.com
استعمال کا طریقہ کار جاننے کے لئے یوٹیوب چینل: www.youtube/maktabajibreel  

میں خود بھی اسکا استعمال کررہاہوں اور ہر دینی ادارے ، مفتیوں کو درخواست کرونگا کہ اسے استعمال کریں۔
نوٹ:
اس پروجیکٹ میں معاون بنیں اگر آپ مصنف ہیں تو اپنی کتاب دے کر، اگر آئی ٹی سے جڑے ہوئے ہیں تو اپنی معلومات دے کر، اگر کتابیں سکین کرتے ہیں تو نئی کتابیں دے کر، اگر صاحب حیثیت ہیں تو مالی معاونت کرکے، اگر کچھ نہیں کرسکتے تو دعاء تو ضرور دے سکتے ہیں اور اس نیکی کی اطلاع عام تو کرسکتے ہیں۔ اسی کو اوپن پروجیکٹ کہا جاتا ہے جو سوسائیٹی اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کرتی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں