Pages

منگل، 19 جولائی، 2016

مفتی اور عوام بلاگ لکھنے کا مقصد


کچھ  عرصے سے پاکستان میں ایک سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت بداعتمادی کی فضاء قائم کی جارہی ہے، خواہ علماء ہوں  یادین ہو، سیاست دان ہوں، فوج ہو ان تینوں بنیادوں پر مستقل ضرب کاری ہورہی ہے جسے اہل دانش بہت ہی غور سے مطالعہ کررہے ہیں۔
میں پیشےکے اعتبار سے ایک مفتی ہوں لھذا میرا زیادہ فوکس اہل علم پر کئے جانے والے وار، سازشوں پر رہتی ہے اور کوشش کرتا ہوں کے باریک بینی سے ان کوششوں کا مطالعہ کروں جو عوام کو علماء ،دین اسلام سے بزظن کرنے  میں ہورہی ہیں اور سادہ عوام کو تصویر کا حقیقی رخ بھی پیش کروں تاکہ ان کے لئے فیصلہ کرنا آسان ہو سکے صحیح اور غلط کا۔

کسی بھی قوم وملک کی بنیادی تین بنیادیں ہوتی ہیں
1-فوج جو اسکی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے
2-علماء جو اسکے ایمان کی حفاظت کرتے ہیں
3-سیاست دان جو زندگی کے نظام کے محافظ ہوتے ہیں

کمی کوتاہی ہر جگہ پائی جاتی ہے لیکن کسی کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو بدظن کرنا اس ملک وقوم کے ساتھ دشمنی کہلاتا ہے۔
میری کوشش ہوگی کہ دین اسلام اور علما ء سے متعلق بدظنی کو دور کرنے میں بحیثیت پاکستان کا شہری اپنا کردار ادا کروں ، ہاں سیاسی حالات ہوں یا عالمی معاملات اس پر نظر ضرور رکھتا ہوں لیکن یہ بلاگ زیادہ علمی نوعیت کا ہوگا۔ کوشش رہیگی کہ عوامی انداز سے اللہ رسول  کی باتیں دلائل کی روشنی میں پیش کروں اور یہ ہی میرا سکوپ ہے۔

اللہ تعالیٰ سے یہ ہی دعا ء ہے کہ مجھے صحیح لکھنے کی توفیق عطافرمائے اور آپ قارئین سے بھی درخواست ہے کہ اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو بے جھجک سوال کریں  کیونکہ سوال خود آدھا علم ہے


والسلام


Mufti Yark

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں