Pages

جمعرات، 21 جولائی، 2016

کارٹون ہی تو ہیں


اچھا تو آپ بہت مصروف رہتے ہیں؟ بیگم صاحبہ بھی جاب کرتی ہیں؟ تو بچوں کی دیکھ بھال؟ 
جی کیا فرمایا؟ 
سکول، ٹیوشن اور قاری صاحب سے فارغ ہو کر ٹی وی پر کارٹونز دیکھتے ہیں؟ کمپیوٹر گیمز کے بھی شوقین ہیں؟ 
کارٹون چینلز کے سوا باقی سارے چینلز بلاک کر رکھے ہیں؟ 
بہت خوب..!!! 
یعنی تربیت کی طرف سے مکمل بے فکری...!! 

"کارٹون ہی تو دیکھتے ہیں ناں. اب کیا وہ بھی بند کر دیں؟ قید کر دیں انہیں؟ آپ چاہتے کیا ہو؟!!"

جناب، میں تو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر اب تک آپ بچوں میں "وشواس"، "شکتی"، "دھرم"، "سندر" وغیرہ جیسے ہندی الفاظ سے پریشان تھے تو خاطر جمع رکھئیے. 
بہت جلد آپکا بیٹا آپ سے آ کر پوچھے گا کہ،
"بابا، کیا میں اپنے دوست کاشف سے شادی کر سکتا ہوں؟"
اور ہو سکتا ہے کہ آپکا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے..!!! 
اور آپ سوچیں کہ میرے بچے تو صرف کارٹون ہی تو دیکھتے ہیں...!!! 

تو محترم سنئیے، 
2014 میں کارٹون سیریز "کورا" (Kora) میں دو لڑکیوں کے درمیان بوس و کنار کا منظر دکھانے کے بعد، 
"نکلوڈین" (Nickelodeon) چینل والے، جو آپکے بچوں کی "دایا" یا "نینی" کا کردار ادا کر رہے ہیں، 
اسی ہفتے
"دی لاؤڈ ہاؤس" (The Loud House)
نامی کارٹون سیریز میں،.... 
جی ہاں، تاریخ میں پہلی بار کسی
"بچوں کی"
"کارٹون سیریز" میں 
ایک "گے کپل"(Gay Couple)
یعنی دو شادی شدہ مَردوں کو ایک بچے کی تربیت کرتا دکھانے جا رہے ہیں....!!! 
اور یقین کریں کہ وہ بچہ صرف ایک کارٹون کردار نہیں بلکہ میرا اور آپکا حقیقی بچہ ہو گا...!!!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں